• news

چناب نگر: پسند کی شادی کرنے پر کلہاڑی کے وار کرکے بہن کو قتل کر دیا

چناب نگر+ چنیوٹ (نامہ نگاران) پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے بہن کو ابدی نیند سلادیا۔ گنجا کالونی سرکل چناب نگر کی 20 سالہ ارم بی بی نے دو سال قبل گھر سے بھاگ کر نواز کے ساتھ پسند سے شادی کی تھی۔ گزشتہ روز دونوں میاں بیوی اپنے علاقہ گنجا کالونی میں اپنے گھر والوں اور رشتہ داروں و عزیزواقارب کو ملنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے کہ بھائی ملزم اعجاز نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن