• news

یمنی قیدی فیاض یحییٰ گوانتا نامو سے اٹلی منتقل، باقی 78 افراد اسیر ہیں

واشنگٹن (رائٹرز) امریکہ نے ایک یمنی قیدی کو گوانتانومے جیل سے اٹلی منتقل کردیا، اب امریکی حراستی مرکز میں باقی رہ جانیوالوں قیدیوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے سینکڑوں قیدیوں کو دوسرے ممالک منتقل کیا جاچکا ہے، امریکی حکام اور ایجنسیوں نے فیاض احمد یحییٰ سلیمانی کی تقریباً6 برس قبل یہاں سے دوسری جگہ منتقل کی منظوری دی تھی لیکن بعض مسائل کے سبب انہیں وہاں بھیجا نہ جاسکا۔ اپنے اقتدار کے پہلے برس اوباما نے اس امید کا اظہار کیا تھا ’’بدنام زمان ہ جیل گوانتانامو کو بند کردینگے لیکن ایسا نہ ہوسکا کیونکہ اس اقدام کی مخالف کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن