ڈسکہ: خاتون نے بہن‘ بھائیوں اور داماد سے ملکر بیٹا قتل‘ خاوند زخمی کردیا
ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) حقیقی ماں نے بہن ‘بھائیوں اور داماد کیساتھ مل کر بیٹے کو چھریوں کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ باپ شدیدزخمی ہوگیا۔ ظفر وال کے شبیر حسین کی بیوی کنیزہ بی بی چند سال قبل اپنی بیٹی کیساتھ اپنے داماد کے گھررہائش پذیر تھی۔ کنیزہ بی بی نے اپنے خاوند شبیر حسین اور بیٹے فیصل کو ٹیلیفون کرکے بلایاجس پر دونوں باپ اور بیٹا موضع آڈھا آگئے جہاں شبیر اور اسکے بیٹے فیصل کی کنیزہ بی بی کے شادی کے تنازع پر تکرار ہوگئی تو کنیزہ بی بی نے اپنی بہن طاہرہ بی بی ‘بھائیوں اور داماد کیساتھ مل کر بیٹے فیصل اور خاوند شبیر حسین کو چھریوں کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا زخمیوں کومقامی ہسپتال لایاجارہاتھاکہ فیصل راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔