• news

پاکپتن: کار کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، ماں بیٹا ہلاک، میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی

پاک پتن (نا مہ نگار) تیزرفتار کار نے دو مو ٹرسائیکل سوار خاندانوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں ماں بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد شد ید زخمی ہوگئے۔ بتا یا گیا ہے کہ گائوںسلیم کوٹ کا رہا ئشی عبد المجید اپنے بھائی عرفان کی اہلیہ نادیہ بی بی اور کم سن بیٹے ارسلان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بورے والہ جا رہے تھے کہ عارفوالہ روڈ پر اڈا فتنہ کے قریب تیز رفتار کار نے بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکل سوار خاندانوں کو کچل دیا جس کے نا دیہ بی بی اور بیٹا ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عرفان اور دوسرے موٹرسائیکل پر سوار سلیم اور اس کی بیوی فرزانہ شد ید زخمی ہو گئے جن کوتشو یش نا ک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن