• news

بھارت دفاعی بجٹ میں اضافہ کر کے خطے میں عدم توازن پیداکررہا ہے :رانا تنویر

لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سا ئنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آتی ہے تو اس کیخلاف سازشوں کا بازار گرم کردیا جا تا ہے مگر اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں نہ صرف ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کیااور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن کیا ملکی تا ریخ میں پاکستان معاشی طور پر جتنا آج مستحکم ہے پہلے کبھی نہ تھا تین سال پہلے ۔ بھارت دفاعی بجٹ میں اضافہ کرکے خطے میں عدم توازن پیدا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مسلم لیگ (ن) تحصیل فیروزوالہ کے صدر حا جی مظفر احمد ظفر کی طرف سے بلدیہ فیروزوالہ کے کونسلروں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ را نا تنویر حسین نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو ورثے میںدہشت گردی ، بدامنی ، بے رو ز گا ری ، تو انا ئی و گیس بحران ،بد ترین معا شی حا لت جیسے گھمبیر مسائل اور تین ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائرملے انتہا ئی نامساعد حالات میں سفر شروع کیا اور آج الحمد اللہ 23 ارب ڈالر کے ذخائر کے ساتھ ملکی ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔

ای پیپر-دی نیشن