• news

جولائی میں ماحول بنے گا اگست میں سڑکوں پر ہونگے شٹرڈائون دھرنے سمیت ہراحتجاج کرینگے :عمران

حاسلام آباد (آئی این پی) عمران خان نے کہا ہے کہ جولائی میں ماحول بنے گا اور اگست میں سڑکوں پر ہونگے، شٹر ڈائون اور دھرنے سمیت ہرسطح پر احتجاج ہوگا، حکومت نے بجلی اور تیل کی قیمتیں دگنی کردی ہیں، نوازشریف نے ایک فیکٹری سے 28 فیکٹریاں بنا لیں اور چھ ارب روپے کے قرضے لئے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی وجہ کرپشن ہے جو ملک کو کمزور کر رہی ہے ۔ پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے جایا گیا۔ ملک میں انسانوں پر پیسہ لگانے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کرپٹ آدمی کرپشن کیسے ختم کرسکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سمجھ رہی ہے یہاں کسی کو پکڑا نہیں جاسکتا۔ حکومت ٹی او آرز صرف نوازشریف کو بچانے کیلئے بنا رہی ہے۔ شٹر ڈائون، ہڑتال اور دھرنے سمیت ہر سطح پر احتجاج ہوگا اور حکومت مخالف احتجاج کا مرکز لاہور ہوگا۔ ملک میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ ہم بہت جلد عوام کے پاس جائیںگے۔ پاکستان میں کرپشن میں ابتدا 1985ء سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن