• news

فراڈ کا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے فرار

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فراڈ کے کیس میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔ متعلقہ تھانے کی پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے فراڈ کے الزام میں ملوث ملزم عمار کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے محمد خان نامی شخص کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور اس کے خلاف شواہد موجود ہیں عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی جائے، ملزم کے وکیل نے پولیس کے موقف کی تردید کی اور استدعا کی کہ درخواست گزار ملزم کی ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم عمار کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ضمانت مسترد ہوتے ہی ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا جبکہ تھانہ ڈیفنس بی کی پولیس خاموش تماشائی بنی ملزم کا منہ دیکھتی رہ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن