اقوام متحدہ نے موزمبیق کو پولیو فری قرار دیدیا، پاکستان اور افغانستان تاحال موذی مرض سے پاک نہیں ہوسکے
ماپوتو (رائٹر) موزمبیق کو پولیو فری ملک قرار دیدیا گیا۔ موزمبیقکی وزارت صحت کے مطابق 2008ء میں موزمبیق کو کوڑھ کی بیماری سے فری قرار دیا گیا اور اب اسے پولیو سے پاک ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان پولیو کے خاتمے کا اقوام متحدہ کی طرف سے سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ابھی تک پاکستان اور افغانستان کو اس موذی مرض سے پاک قرار نہیں دیا گیا ہے۔