پی ٹی وی حملہ کیس، 48 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پی ٹی وی حملہ کیس میں عدالت نے 48 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے پیش نہ ہونے والے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی جبکہ عمران خان اور طاہر القادرہ کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔