• news

اسرائیل میں پہلا قدیم فلسطینی قبرستان دریافت، 145 ا فراد کی باقیات بر آمد

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل میں 30 سالہ تحقیقات کے بعد ماہرین نے ایک فلسطینی قبرستان دریافت کیا ہے یہ خیال کیا جاتا ہے یہ لوگ بنی اسرائیل کو فلسطین میں پریشان کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے کہ یہ حالیہ دریافت اس جنگجو قوم کے نقطہ آغاز کے بارے میں جاننے میں مدد دے سکتی ہے۔تین سال قبل اس قبرستان کی دریافت ہوئی تھی اور یہاں کھدائی کی تکمیل اتوار کو ہوئی۔ لیون لیوے نے اس مہم کی سربراہی کی۔مہم میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ انھوں نے وہاں موجود قبروں میں سے 145 انسانی جسموں کی باقیات کو دریافت کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان قبروں کے گرد خوشبو، خوراک اور زیورات اور ہتھیار موجود تھے۔یہ باقیات ایسے لوگوں کی ہیں جو 11 اور آٹھویں صدی قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن