• news

قصور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، جڑانوالہ: خاتون اور تین بچوں سے زیادتی

قصور، اوکاڑہ، جڑانوالہ، چیچہ وطنی (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں تین لڑکوں اور ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ قصور کے علاقہ رسولنگر کا 9 سالہ ناظم دینی مدرسے میں زیرتعلیم تھا جہاں اسکے استاد قاری طاہر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری طرف گزشتہ روز اڑھائی سالہ بچی سے زیادتی کے کم عمر ملزموں کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور لیبارٹری میں سیمپل کیلئے بھیج دیا گیا۔ اُم حبیبہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ محلے کے تین اوباش لڑکے 9 سالہ ارسلان، 10 سالہ فیضان اور 12 سالہ چاند بشیر اسے پکڑ کر ویرانے میں لے گئے او رزیادتی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں مظفر کالونی اوکاڑہ کے آفتاب عالم کا 8 سالہ بیٹا (ف) گلی میں کھیل رہا تھا کہ نامعلوم شخص ورغلا پھسلا کر قریبی احاطہ میں لے گیا جہاں اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ چیچہ وطنی میں 4افراد آفتاب وغیرہ نے خاتون کو اغوا کے بعد قریبی جنگل میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ جڑانوالہ کے چک 70 ر۔ب کا کمسن بلال گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ شان عرف شانی اسے کھیتوںمیں کام کے بہانے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن