بند روڈ سے داعش کے 3مبینہ دہشت گرد گرفتار گوجرانوالہ میں تخریب کاری کا منصوبہ نا کام، اسلحہ برآمد
لاہور+گوجرانوالہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بند روڈ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے والے 3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، دہشت گردی کے واردات میںاستعمال ہونے والے آلات اور اہم مقامات کے نقشے برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کا ؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ روز بند روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر 3مبینہ دہشت گردوں طاہر یوسف، محمد ادریس اور غلام دستگیر کو گر فتار کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کے دہشت گرد اہم سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ادھر گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایمن آباد دروزاہ کے قریب سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 18رائفلیں ،9پسٹل اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں ، گرفتار کئے گئے ملزم کا نام انیس اکبر سکنہ نوشہرہ ورکاں ہے۔