نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں میسر نہیں، بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں : علیم خان
لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں ہیں جس کے باعث یوتھ بے راہ روی اور جرائم کا شکار ہو رہی ہے۔کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا کہ اس علاقے کی ہر لحاظ سے پسماندگی نواز لیگ کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔