• news

16ریجنل کرکٹ اکیڈمی میز کو 7 سال بعد دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے یکم اگست سے ریجنل اکیڈمیز سمیت پاکستان اے ٹیم، انڈر 16 کھلاڑیوں اور آل راؤنڈرز کی تلاش کے لئے کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس صورتحال میں ملک بھر میں 16 ریجنل کرکٹ اکیڈمیز سات سال بعد دوبارہ فعال ہو جائیں گی۔ انگلینڈ سے وطن واپسی پرقومی اے ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس کی منظوری دیدی ہے اور اس سلسلے میں تمام ریجنز کو یکم اگست کی تاریخ دی گئی ہے اور تمام ریجنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اکیڈمیز کیلئے کرکٹرز کی سلیکشن مکمل کرکے رپورٹ پی سی بی کو بھجوائیں۔ انگلینڈ کے دورے پرموجود پاکستان اے کرکٹ ٹیم کو بھی وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یکم اگست سے اے ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی این سی اے میں شروع ہوجائیگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی انتظامیہ نے اگست کے آخری ہفتے میں آل راؤنڈرز اور انڈر 16کرکٹرز کی تربیت شروع کرنے کا پلان بھی تیار کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن