گرین شرٹس انگلینڈ کیخلاف جیت کر مخالفین کے منہ بند کر دینگے:وقار یونس
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)سابق کوچ وقار یونس نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میںگرین شرٹس کو جیتنے بلکہ مخالفین کے منہ بند کر دینے کے گر بتا دیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعد انگلینڈ میں لمبی تیاریوں سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔ پریکٹس میچوں میں بلے بازوں اور باؤلرز کا اچھی پرفارمنس سے دھاک بٹھا دینا زبردست ہے۔وقار یونس نے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ پر بھی بات کی، کہتے ہیں کہ انگلینڈ سیریز ان کے کیریئر کے لئے بہت اہم ہے۔