• news

حکومت کشمیر میں طاقت کے استعمال کو ترک کرے: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا

نئی دہلی(کے پی آئی)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان قائم کرنے کیلئے طاقت کے استعمال کو ترک کرے۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری نے کہا کہ کشمیر کی خراب حالت تشویش کن ہے ۔حکومت کو سیاسی عمل جلد ہی شروع کرنا چاہئے ۔انہوں نے تازہ ہلاکتوں کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے طاقت کا استعمال جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

ای پیپر-دی نیشن