• news

کورکمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز کی قائم علی شاہ سے ملاقات

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے منگل کو چیف منسٹر ہائوس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس دوران امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغوا اور معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کراچی میں امن وامان کی صورتحال میںقدرے بہتری آئی۔ چیف جسٹس کے صاحبزادے کے اغوا کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ امجدصابری قتل کیس کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن