• news

بنگلہ دیش: داعش سے تعلق کے الزام میں خاتون سمیت 4 افراد کو عمر قید کی سزا

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیشی عدالت نے داعش سے تعلق کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بنگلہ دیشی عدالت نے ایک خاتون سمیت چار افراد کے گروپ کو داعش کے ساتھ تعلق کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے استغاثہ کا کہنا ہے کہ گروپ میں شامل خاتون اپنی تنخواہ کا ایک حصہ داعش کے لئے خوراک، ہتھیار اور اسلحہ خریدنے کے لئے دیتی تھی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گروپ کا رہنما رحمان میزانو داعش کو ہتھیار اور بم بنانے کے لئے رہنمائی دیتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن