• news

الیکشن کے روز وزیراعظم یا کوئی وزیر نظر آئے تو گولی مار دو میں ذمہ دار ہوں، بیرسٹر سلطان کی بڑھک

میر پور (آئی این پی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود نے دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے روز اگر وزیر اعظم، سینئر وزیر یا کوئی وزیر نظرآجائے تو اسے گولی مار دو ، میں ذمہ دار ہوں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یہاں آفتاب پارک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس حوالے سے ان کی تقریر کی ایک ویڈیو کلپ سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خاصا دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرتے دکھائے دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن