مقبوضہ کشمےر مےں جاری کشیدگی کے باعث شادی کی تقرےبات منسوخ
سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمےر مےں جاری کشیدگی کی لہر کے باعث پہلے سے طے شدہ شادی کی زےادہ تر تقریبات منسوخ کر دی گئی ہےں تاہم کچھ تقرےبات سادگی کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ گذشتہ تین دنوں کے دوران کشمیر سے شائع ہونے والے اردو اور انگریزی روزناموں میں سینکڑوں ایسے اشتہارات دیکھنے کو ملے جن میں یہ اعلانات کئے گئے تھے کہ شادی کی تقریبات کے تمام دعوت نامے منسوخ کئے گئے ہیں، تاہم نکاح خوانی کی تقریب پروگرام کے مطابق سادگی کے ساتھ منائی جائے گی۔
شادی