• news

بھارتی اخبارات، ٹی وی پر نواز شریف کے مذمتی بیان کی نمایاں کوریج، مودی کا کشمیر میں مظاہرے دکھانے پر میڈیا سے اظہار ناراضی

اسلام آباد (آن لائن) بھارتی میڈیا کے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبصرے شروع،کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزیر اعظم نواز شریف کے شائع ہونے والے مذمتی بیان کی بھی نمایاں کوریج کی گئی ۔ بھارتی میڈیا نے وزیر اعظم کے بیان کو من و عن شائع اور نشر کیا۔ وزیر اعظم نے برہان وانی اور دوسرے کشمیریوں کی شہادت کی شدید مذمت کی تھی۔ وزیراعظم نے بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں مظاہروں کی میڈیا کوریج پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر کو ہیرو بناکر پیش کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران مودی نے دعویٰ کیا کہ برہان وانی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتا تھا۔
میڈیا کوریج

ای پیپر-دی نیشن