• news

تحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت ختم ہو گئی کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو گا:وزیر مملکت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت ختم ہو گئی۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایکٹ کی مدت 2 سال تھی۔ تحفظ پاکستان ایکٹ 2 سال قبل آرڈیننس کی صورت میں نافذ کیا گیا بعد میں تحفظ پاکستان ایکٹ کی منظوری پارلیمنٹ سے لی گئی، تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت قائم کی گئی عدالتیں بھی گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئیں۔ قانون کے تحت کراچی، پشاور، لاہور اور کوئٹہ میں خصوصی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایکٹ کی مزید توسیع کے لئے وزیراعظم کو سمری بھیج دی۔ وزیراعظم کی منظوری سے صدارتی آرڈیننس سے قانون میں توسیع ہو سکتی ہے۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ سے متعلق کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہو گا۔
تحفظ پاکستان ایکٹ

ای پیپر-دی نیشن