• news

انتخابی فہرستوں کا جائزہ : چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد(صباح نیوز) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے سالانہ جائزے کی مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی غرض سے جمعہ کو چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کا اجلاس بلایا ہے۔ اس مہم کی تکمیل کے بعد انتخابی فہرستوں میں نئے ووٹرز کے نام شامل کئے جائیںگے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ وہ ووٹرز جو انتقال کرگئے ہیں یا قومی شناختی کارڈ منسوخ ہوجانے کے باعث نااہل ہوچکے ہیں گھر گھر جا کر تصدیق کے بعد ان کے نام بھی انتخابی فہرستوں سے خارج کئے جائیںگے ۔منصوبے کے مطابق آئندہ ماہ کی یکم سے پندرہ تاریخ تک گھر گھر جاکر تصدیق کی جائے گی جس کے بعد فہرستیں آویزاں کرنے کے عمل کا آغاز ہوگا جو اکیس اگست سے شروع ہوگا اور اکیس روز تک جاری رہے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن