• news

ریاستی ادارے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیتے‘ جسٹس عظمت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پی آئی اے عملہ کی جانب سے مسافروں کے ساتھ بد سلوکی اور زائد کرایوں کی وصولی سے متعلق از خود نوٹس کیس میں پی آئی اے سے تفصیلی جواب طلب کر تے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے، اس موقع پرسول ایوی ایشن انتظامیہ کی جانب سے کوئی وکیل یا نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا،جسٹس شیخ عظمت سعید نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ریاستی اداروں کی طرف سے عدالتی احکامات کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا جبکہ چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ گزشتہ سماعت پر بھی پی آئی اے کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا تھا اورآج بھی کوئی نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن