مسلمان خواتین ملازمین کو حجاب اتارنے کا کہناغیر قانونی اور امتیازی سلوک ہو گا: مشیر یورپی کورٹ عدالت پابندی کے معاملے پر تقسیم
برسلز (رائٹرز) یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت کے لیگل ایڈوائزر اور ایڈووکیٹ جنرل الینر شارپسٹن نے کہا ہے کہ بیلجیئم میں مسلمان خواتین ملازمین کو حجاب اتارنے کا کہنا غیرقانونی اور امتیازی سلوک ہے۔ یہ بات انہوں نے تحریری رائے دیتے ہوئے کہی۔ یہ معاملہ اور کیس اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی آئی ٹی کنسلٹنسی کی ایک مسلمان اہلکار عاصمجہ بوگنوئی کو کلائنٹس سے ملاقات کے دوران حجاب اتارنے سے انکار پر برطرف کر دیا گیا تھا۔ اس بیان کے بعد یورپی کورٹ حجاب پر پابندی کے حوالے سے منقسم ہو گئی اور الجھن کا شکار ہے۔ اب کیس کا فیصلہ کس اور تاریخ کو سنایا جائے گا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر میں فیصلہ ہو گا۔