• news

پرچیز منیجر نوائے وقت طارق محمود نظامی کی ہمشیرہ محمودہ سلیم انتقال کر گئیں‘ ختم قل آج سانگلہ ہل میں ہو گا

فیصل آباد+ سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پنجاب و سابق وائس پرنسپل پولی ٹیکنیکل کالج فیصل آباد سلیم تہیمی کی اہلیہ محترمہ محمودہ سلیم علالت کے باعث لاہور میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو آبائی قبرستان سانگلہ ہل میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں اہلیان شہر، عزیزواقارب سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ختم قل آج 14جولائی صبح 9 بجے سائیں چادر والی سرکار دربار والی مسجد اقبال پور‘ سانگلہ ہل میں ہو گا۔ مرحومہ بانی نوائے وقت حمید نظامی مرحوم‘ معمار ایڈیٹر مجید نظامی مرحوم‘ بشیر نظامی مرحوم اور خلیل نظامی مرحوم کی بھانجی تھیں جبکہ خالد محمود مرحوم اور طارق محمود منیجر پرچیز نوائے وقت لاہور کی حقیقی بہن تھی۔ مرحومہ تعلیم کے شعبہ میں خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں‘ ان کے سینکڑوں شاگرد مختلف شعبوں پر تعینات ہیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے سانگلہ ہل سے لاہور شفٹ ہو گئیں تھیں۔ ان کے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں۔ وہ سانگلہ ہل کے مقامی صحافی آصف محمود نظامی کی پھوپھو تھیں۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں اعظم شریف، سابق صدر بار میاں فاروق ناصر ایڈووکیٹ، لیگی رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری متصف علی سندھو، سابق نائب تحصیل ناظم علی عمران چودھری، سابق ڈپٹی ایم ایس سروسز ہسپتال حاجی عطاء المصطفیٰ چٹھہ، پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد علی انجم، تحصیل جنرل سیکرٹری محمد صدیق وائیں، سٹی صدر چودھری محمد منشائ، سینئر نائب صدر خان ارشد علی خاں، جنرل سیکرٹری محمد سلیم ایم اے، سابق وائس چیئرمین رانا عبدالمجید بی اے، سینئر صحافی ملک محمد نعیم، سابق نائب ناظم میاں محمد علی جیلانی‘ میاں فاروق ناصر‘ ہمایوں مشتاق نمبردار‘ محمد حفیظ جٹ‘ امتیاز کھارا‘ ملک محمد نعیم‘ مرزا عارف صدیق‘ ڈاکٹر حامد رضا مظہر اور ڈاکٹر جاوید اقبال اور دیگر نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن