بہاولپور: فروٹ کیک اور چکن پیٹیز کھانے سے حساس ادارے کے 7 ملازموں کی حالت غیر
بہاولپور (نامہ نگار) فروٹ کیک اور چکن پیٹیز کھانے سے حساس ادارے کے 7 ملازمین کی حالت غیر ہو گئی جنہیں وکٹوریہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بیکری اینڈ سویٹ سیل، سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حساس ادارے (آئی بی) کے 7 ملازمین راحیل وکٹر، منظور احمد، محمد صفدر، محمد اسلم، محمد ضہیب، ویلیم اور شہزاد اقبال نے وقفہ کے دوران چوک سرائیکی سے ایک سویٹس اینڈ بیکرز سے فروٹ کیک اور چکن پیٹیز منگوا کر کھائے جس کے بعد ساتوں کی حالت غیر ہونے لگی اور انہیں اس دوران قے آنا شروع ہو گئی جنہیں وکٹوریہ ہسپتال داخل کروا دیا گیا اسی دوران اطلاع ملتے ہی ڈی سی او بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور ہسپتال پہنچ گئے بعدازاں دکان کو سیل کرکے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔