شاہجہان کھیتران کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن شاہجہان کھیتران کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔ شاہجہان کھیتران کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت عظمیٰ سے ملزم کی ضمانت درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔