ملتان: نیب نے واپڈا ٹائون کرپشن کیس کے 12 ملزم گرفتار کر لئے
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا ٹائون کرپشن کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے مزید 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق ملزم واجد رسول واپڈا ٹائون کے سابق ڈائریکٹر سعید خان کا دست راست تھا۔ ملزم واجد نے واپڈا ٹائون میں جعلی رجسٹریوں سے قومی خزانے کو 55 ملین جبکہ ملزم یونس سہو نے 199 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔