• news

فرانس: جلاوطن گروپ کے اجتماع میں ارکان پارلیمنٹ کی شرکت‘ ایران کا مصر سے احتجاج

تہران ( اے ایف پی ) فرانس میں ایران کے جلا وطن گروپ کی طر ف سے نکالی گئی ریلی اور اجتماع میں مصری ارکان پارلیمنٹ کی شرکت کے معاملے پر ایرانی وزارت خارجہ میں مصری اعلیٰ سفارتکار کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔ ترجمان نے احتجاجی مراسلے میں کہا نیشنل کونسل آف رزسٹنس ( این سی آر آئی ) کے ریلی میں کئی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کرکے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے ۔ اور یہ دہشتگرد گروپ کو سپورٹ کیا ۔ امید ہے مصری حکام ذمہ دار انہ پالیسیاں اپناتے ہوئے خطے کے استحکام اور امن کے لئے اقدامات کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن