• news

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا 3 ارب 34 کروڑ کا بجٹ منظور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مالی سال 2016-17 کے لئے 3ارب 34کروڑ 90لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی، بجٹ کی منظوری گزشتہ روز پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں دی گئی ، اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد کی صدارت میں ہوا، جس میں رمضان صدیق بھٹی (ایم پی اے)،ڈی جی پی ایچ اے شکیل احمد ، مسز نوشین سرفراز، زاہد انور، ماہر ماحولیات،محکمہ خزانہ، ہائوسنگ ، زراعت کے نمائندوں ،رائو امتیاز اے سی ماڈل ٹائون،ڈاکٹر سلمیٰ عمر، ڈائریکٹر ایل ڈی اے و دیگر نے شرکت کی ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سبزہ زار ڈی بلاک کے اندر پارک کو سینئر صحافی سعید آسی کی خدمات کے سلسلے میں ان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ۔اجلاس میں جلو بوٹینیکل گارڈن بٹر فلائی ہائوس،ہارٹیکلچر ورک اور اس کے علاوہ باقی شعبہ جات کی مینٹیننس وغیرہ کے حوالے سے نجی شعبہ کو دینے پر غور کیا گیا ۔ جبکہ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ برائے سال2016/17 کے ریٹس کے بارے میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی سفارشات بورڈ کو پیش کرے گی، بورڈ آف گورنرز میںمینارِ پاکستان میں کینٹین اور سٹالز کے حوالے سے لیگل ایڈوائزر کو ہدایت کی گئی کہ وہ جائزہ لے کربورڈ کو قانونی رائے دیں گے۔جبکہ منی ٹولینٹن مارکیٹ کی پھولوں کی دوکانوں اور کینٹین کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ادارہ ریونیو میں کمی کی وجہ سے متبادل جگہیں برائے کینٹین وغیرہ تلاش کرے جسے بورڈ میں پیش کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن