غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پورے شہر کراچی میں جاری ہے:کوکب اقبال
کراچی (کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پورے شہر کراچی میں جاری ہے۔ شہرکراچی میں کے الیکٹرک کی مونا پلی ختم کرکے کراچی کے ہر ڈسٹرک میں بجلی کی نئی کمپنیاں قائم کی جائیں۔ نیپراکے الیکٹرک کافالٹس رجسٹر چیک کرکے پتا لگائے کتنے فالٹس ایک ہی وقت میں روزانہ ہوتے ہیں کیوں کہ شہر میں صبح، دوپہر ،شام اور رات میں ایک ہی وقت میں بجلی فالٹس کے نام پر بند کرکے صارفین کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے۔ گھنٹوں بجلی بند ہونے کے باوجود صارفین کے بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی بلکہ بلوں کی رقم میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند نہیں کی تو گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے الیکٹرک کے خلاف متحد ہوکرلائحہ عمل طے کریں گے یہ بات کنزیومرایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کے الیکٹرک کی کارگردگی اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔