• news

نیو اکنامک سٹی کا منصوبہ گوادر بندرگاہ کی ڈرائی پورٹ ثابت ہوگا: شاہ فیصل

لاہور( کامرس رپورٹر) پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت شروع کیا جانے والا نیو اکنامک سٹی کا منصوبہ گوادر بندرگاہ کی ڈرائی پورٹ ثابت ہوگا۔ گزشتہ روز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے،اربن یونٹ سے آئے ہوے وفد کے ساتھ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ نیو اکنامک سٹی کا میگا پراجیکٹ اگر اپنی حقیقی روح کے ساتھ مکمل کیا گیا تو اس سے پاکستان میں اقتصادی انقلاب برپا ہو جائے گا ۔وفد کے اہم اراکین میں پی اینڈ ڈی اربن یونٹ کی ڈائرایکٹر پبلک سیکٹر مس سومیتا خاور ، پراجیکٹ مینجر علی آغا، اربن پلاننگ سپیشلسٹ ندیم خوشید ،چینی کنسلٹنٹس مسٹر رچرڈ اور مسٹر جرمین جبکہ دیگر اراکین میں واٹس انجینئرنگ سروسز کے سی ای او صالح ایم امین ،ڈائرایکٹر خواجہ وحید اور انٹیوٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او معظم گھرکی نے شرکت کی ۔شاہ فیصل آفریدی نے مجوزہ منصوبے کو سراہتے ہوے نیو اکنامک سٹی کو مستقبل کے اقتصادی جزیرے کا نام دیا جہاں کاروباری سہولیات کے ساتھ کاروبار سے منسلک لوگوں کو بھی بھرپور اعتماد دیا جائے گا ۔ انہوں نے امید کی کہ نئے اقتصادی شہر سے جدت طرازی کے عظیم شاہکار جنم لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن