اسحاق ڈار سے تحقیقات بند‘ نیب سابق وزیر بلوچستان اسفندیار کاکڑ‘ کئی افسروں کیخلاف ریفرنس بھجوائے گا
اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بےورو (نےب) کے اےگزےکٹو بورڈ نے وزےر خزانہ اسحق ڈار کےخلاف 2001ءسے زےر التواءمقدمہ کی تحقےقات کو بند کر دےا ہے، سابق وزیر ایکسائز اےنڈ ٹیکسیشن بلوچستان عبدالکریم نوشیروانی کے خلاف 1999ءسے زیر التوا انوسٹی گیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز ذیشان انرجی لمیٹڈ زاہد انور اور ڈائریکٹر رخسانہ بیگم کے خلاف انوسٹی گیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر گوہر اعجاز اور دیگر کے خلاف انکوائری، ممبر فیٹ ایف بی آر اسرار رﺅف اور اکاﺅنٹ ہولڈر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک مین برانچ کراچی طارق شفیع کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے سابق وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ اسلام آباد سید مسرت عباس ، وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی، سابق میئرمیونسپل کارپوریشن گوجرانوالامحمد اسلم بٹ کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے ، سابق رکن قومی اسمبلی شفقت شاہ شیرازی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ضلع ٹھٹھہ سندھ اعجاز شاہ شیرازی اورصوبائی وزیر برائے عشر سندھ ڈاکٹر محمد رحیمو و دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ادھر وزیر خزانہ نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو گئے اللہ نے عزت دی۔ نیب کے فیصلے نے میرے م¶قف کو درست ثابت کر دیا۔ 2001ءسے 2016ءکے دوران کیس کو بند کرنے کی بار بار درخواست کی۔ عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کروں گا۔ نیب کے کیس میں میرا نام آنا حیران کن تھا۔ پندرہ سال میں میرے خلاف کئی مرتبہ کیس کھولا گیا۔ میرے خلاف کوئی ایک ناجائز سوئی کا بھی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔ ترجمان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ نیب نے پندرہ سال سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف ایک گمنام شکایت التواءمیں رکھی۔ شکایت پر 2001ءسے جاری کارروائی کے باوجود اسے قانون کے مطابق نمٹایا نہیں گیا بلکہ جان بوجھ کر سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ترجمان نے کہاکہ اس عرصے میں شکایت میں دئیے گئے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیا گیا۔ نیب کے اس غیرذمہ دارانہ روئیے سے گزشتہ 15 سالوں میں سینیٹر اسحاق ڈار کی ذاتی اور پیشہ وارانہ ساکھ کو بے حد نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے قانون پر عملدرآمد اور آگہی مہم کے ذریعے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانون پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
چیئرمین نیب