• news

جولائی کے دوسرے ہفتے مہنگائی میں 2.01 فیصد اضافہ 11 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) نئے مالی سال 2016-17 کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.01فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹماٹر، ادرک، آلو، انڈوں، پیاز، دال چنا،چینی، سگریٹ سمیت 11اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو شماریت سے جاری اعلا میہ کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے ٹماٹر کی قیمت 52 روپے فی کلو سے بڑھ کر 69 روپے ہوگئی، ادرک کی قیمت 192 روپے سے 236 روپے، آلو 31 روپے سے 36 روپے، درجن انڈے81 سے 88 روپے، پیاز 30 سے 32 روپے، دال چنا 144 سے 153 روپے، چینی65 سے 67 روپے، سگریٹ 63 سے 64روپے، آٹا 325 سے 328 روپے سمیت دیگر 9 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں درجن کیلے104 سے کم ہوکر 94 روپے، چکن برائلر 104 سے 100 روپے، ایل پی جی سلنڈر 924سے 912روپے، دال مونگ 156 سے 107روپے اور ویجٹیبل گھی کی قیمتوں میں کمی واضح ہوئی جبکہ 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا، 8ہزار تک کمانے والوں کے لئے مہنگائی کی شرح 2.01 فیصد 8ہزار سے 12ہزار تک کے لیے 2.34 فیصد 12سے 18ہزار تک کے لیے 1.23فیصد 18سے 35ہزار تک کے لیے 2.35 فیصد اور 30ہزار سے زائد کے لیے 2.05فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن