• news

اشتعال انگیزی پر جنوبی سمندر میدان جنگ بن سکتا ہے: چین

بیجنگ (اے ایف پی+ نیٹ نیوز) ہیگ میں قائم اقوام متحدہ کی ثالثی عدالت کا فیصلہ غیرقانونی، یکطرفہ اور ناجائز ہے، اس کی وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا اگر کوئی عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو بنیاد بنا کر ہمارے قومی سلامتی کے مفادات کیخلاف کسی قسم کا اشتعال انگیز اقدام کرنا چاہتا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہئے ہمارا ردعمل فیصلہ کن ہو گا۔ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں جنوبی سمندر میدان جنگ بن سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحیرہ جنوب میں چین موبائل ایٹمی پلاور پلانٹس تعمیر کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن