ترک سکیورٹی فورسز نے 122 عراقی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا
استنبول (اے پی پی) ترک سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہونے والے 122 عراقی تارکین وطن کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک ضلع حاتائے کے قصبے یائلا داع میں شام کے راستے داخل ہونے والے 122 عراقی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان گرفتار شدہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔