• news

بھارتی صدر، وزیراعلیٰ بنگال کے قافلے میں شامل کار کھائی میں گر گئی، 6 زخمی

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی شہر دارجلنگ میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے قافلے میں شامل کار کھائی میں گر گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت صدر پرناب مکھر جی وزیراعلیٰ ممتا بینز جی کیساتھ موجود تھے۔ تاہم صدر اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ حادثے میں محفوظ رہے۔ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن