• news

فتح اللہ گولن کے بارے میں ثبوت ہیں تو دیں‘ کارروائی کریں گے جان کیری کا ترک وزیرخارجہ کو فون

لکسمبرگ (اے ایف پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے تحقیقات میں ترکی کی مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا ترک حکومت کے پاس امریکہ میں موجود فتح اللہ گولن کے حوالے سے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں۔ لکسمبرگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیری نے کہا امریکہ کو اب تک فتح اللہ گولن کے حوالے باقاعدہ درخواست نہیں ملی۔ ہم سمجھتے ہیں فتح اللہ گولن سے متعلق سوالات اٹھیں گے۔ انہوں نے ترکی کے وزیرخارجہ گائوس اوگلو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا فتح اللہ گولن کے حوالے سے قانونی شواہد کو پرکھا جائے گا۔ امریکہ ان شواہد کو قبول کرے گا اور کارروائی کرے گا۔ امریکہ بغیر ہچکچاہٹ کے یقینی طورپر جمہوری قیادت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جمہوری طورپر منتخب قیادت کا احترام کرتا ہے‘ ترک حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن