• news

حکومت بدعنوانی، وائٹ کالر کرائم کے خاتمے کیلئے جامع احتسابی قانون چاہتی ہے: بیرسٹر ظفر اللہ

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی اور وائٹ کالر کرائم کے مکمل خاتمے کے لئے ملک میں جامع احتسابی قانون چاہتی ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ موجودہ احتسابی قانون میں خرابی ہے اور اس میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جس کا اعتراف اپوزیشن جماعتوں نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین احتسابی قانون لانے کے لئے سید نوید قمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ پانامہ پیپرز کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ کو سیاسی طور حل کرنے کی خواہاں ہے تاہم اس سلسلے میں طریقہ کار کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن