• news

دہشتگردی سے نجات کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کیا جائے: جاوید ہاشمی

جہانیاں (آن لائن) بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت جن دہشت گردی، پریشانیوں جیسے مسائل میں پھنسی ہوئی ہے اس نجات کا ایک ہی حل ہے کہ اولیاء اللہ کی سچی تعلیمات پر عمل کیا جائے، برصغیر میںتبلیغ اسلام اور اشاعت دین کا سہرا اولیا کرام کے سر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار برصغیر کی عظیم روحانی شخصیت حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کے عرس کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب تک لوگ صوفیاء سے وابستہ تھے ان سے و فکری رہنمائی حاصل کرتے رہے تب تک یہ خطہ امن اور محبت کا گہوارہ تھااور لوگ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نام سے بھی واقف نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر دنیا دہشت گردی سے نجات چاہتی ہے تو صوفیائے کرام کی پاک زندگیوں اور تعلیمات کا مطالعہ کرے یہ وہ تعلیمات ہیںجو کہ فرقہ واریت، رنگ و نسل اور امیرغریب کے فرق کے بغیر محض انسانیت کا درس دیتی ہیں۔معروف روحانی بزرگ مخدوم عبدالرشید حقانی کے عرس کے سلسلے میں ایک ماہ سے جاری تقریبات گزشتہ روز مخدوم رشید میں اختتام پذیر ہو گئیں جس میں ملک بھر کے طول و عرض سے مریدین اور عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن