• news

پولیس کا ہے فرض مدد آپکی………

فیصل آباد میں واردات کے بعد حصہ کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہاتھوں زخمی ڈاکو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے کا پولیس نے عملی طور پر مظاہرہ کرکے دکھا دیا۔ واردات کے بعد حصہ تقسیم کرنے کے تنازع پر ساتھیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ڈاکو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ چک 103/9Cساہیوال کے رہائشی ڈاکو وحیدنے تھانہ ڈجکوٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے رواں سال 30 جون کو اپنے ساتھیوں شہباز سکنہ محلہ رضا آباد نئی سمندری ‘جاوید سکنہ 129/گ ب اور نذیر سکنہ 103 ساہیوال کے ہمراہ سمندری روڈ پر رات کو ایک شہری سے موٹرسائیکل اور 10 ہزار روپے نقدی چھین لی‘ نقدی میں نے رکھ لی اور موٹرسائیکل ملزم شہباز لے گیا جس سے میں اپنا حصہ لینے گیا تو ملزم شہباز نے مجھے گولی مار کر زخمی کردیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کی مدعیت میں اسی کے ساتھیوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن