• news
  • image

راولپنڈی: پولیس مقابلے میں 2اہلکار شہید، ایک ڈاکو ہلاک

راولپنڈی + داؤد خیل (این این آئی+نامہ نگار) راولپنڈی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ شہید ہونے والوں کی شناخت نادر خان اور کانسٹیبل عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔فائرنگ کے بعد کانسٹیبل عمران اور عثمان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دونوں دم توڑ گئے۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا تاہم اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی شناحت کانسٹیبل عمران اور عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے جن کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ شہید کانسٹیبل نادر خان موسیٰ خیل وانڈھا غورنی کا رہائشی تھا۔ نادر خان کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں اعلی پولیس اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں غورنی والا میں سپر دخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبِ فکر کے علاوہ پولیس کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن