روس نے سوچی اولمپکس میں ڈوپنگ کی : عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی
لندن (سپورٹس ڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق روس نے سوچی میں منعقد ہونیوالے 2014 کی اولمپکس میں کھلاڑیوں کی مدد کرنے کیلئے ڈوپنگ پروگرام آپریشن جاری کیا تھا۔ عالمی انسداد ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے کی جانے تحقیقات میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ روسی کھیلوں کی کمیٹی نے اپنے کھلاڑیوں کے یورن نمونوں میں ہیرا پھیری کی۔