• news

اردگان کے قوم سے رابطے کا باعث بننے والے موبائل فون کی 3 کروڑ روپے بولی لگ گئی

ریاض(آئی این پی)سعودی شہری نے ترکی میں بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردگان کے قوم سے رابطے کا باعث بننے والے خاتون صحافی کے موبائل کی 3کروڑ روپے بولی لگا دی۔ سعودی شہری ابورکان نے اس فون کو ’فون آف فریڈم ‘قرار دیا۔ اگرچہ کئی لوگوں نے اس ٹویٹ پر مذاق اڑایا لیکن بیشتر افراد نے اس فون کو بہت بڑا انٹرویو قرار دیدیا جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ خیال رہے کہ ترکی میں بغاوت کے دوران ترک صدر نے سی این این ترک کی ایک صحافی سے رابطہ کر کے اپنے حامیوں کو بغاوت کچلنے کیلئے گھروں سے نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن