• news

اوچ شریف : مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم،6 افراد جاں بحق12 زخمی

اوچ شریف (صباح نیوز) بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ اوچ شریف میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 6 افراد جاںبحق اور 12زخمی ہوگئے زخمیوں کو احمد پورشرقیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ملتان سے صادق آباد جارہی تھی کہ مسافر کوچ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں چھ افراد جاںبحق اور12 زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن