قصور: منشیات فروش کا ساتھیوں کے ساتھ حافظ قرآن پر وحشیانہ تشدد، منہ کالا اور سر کے بال کاٹ دئیے
قصور(نامہ نگار) بھسر پورہ میں مخبری کے شبہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش نے دیگر ساتھیوںکے ساتھ حافظ قرآن نوجوان کو گن پوائنٹ پر وحشیانہ تشدد، منہ کالا کر کے سر کے بال کاٹ ڈالے۔ شاہجہان نامی شخص ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے جو اس علاقہ میں پولیس کی ملی بھگت سے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہا ہے۔ حافظ محمد عمر نے پولیس تھانہ بی ڈویژن کو اس کے بارے میں مخبری کی۔ جس پر منشیات فروش شاہجہان نے دیگر ساتھیوں غلام مرتضیٰ۔علی رضا وغیرہ کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور ایک حویلی میں لے جا کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کا منہ کالا کر دیا۔ اس کے سر کے باٹ کاٹ دئیے اور اسے سر عام گھماتے رہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔