• news

مزدور کی کم سے کم تنخواہ‘ صوبے فیصلے پر عمل کریں: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں مزدوروں کی کم از کم تنخواہوںکے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے صوبوں کو عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کی ہدایت کی جبکہ انفرادی نوعیت کی درخواستوں کو خارج کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مزدوروں کی کم سے کم اجرت کے حوالے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی تو وفاق اور چاروں صوبوں کے لاء افسروں نے کہا کہ انہوں نے کم از کم تنخواہ کے حوالے سے اپنی رپورٹس جمع کرا دی ہیں۔ عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن