• news

اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس بند کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس بند کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار مقامی شہری محمود نقوی نے وزیراعظم، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری داخلہ‘ چیئرمین اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے ملی بھگت کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس ختم کردیئے گئے۔ وزیرخزانہ اور نیب کی ملی بھگت پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا جائے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے تک وزیرخزانہ کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن