• news

مغربی کنارا: چاقو سے2 اسرائیلی فوجی زخمی کرنے کا الزام: فائرنگ، فلسطینی نوجوان زخمی، گرفتا ر کر لیا

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی + اے این این) مغربی کنارے میںچاقو سے حملہ کرکے 2 اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کے الزام پر صہیونی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی کرکے حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام لگایا ایسے ہی واقعہ میں اس کا بھائی کئی ماہ قبل مار گیا تھا۔ ترجمان نے کہا دونوں زخمی فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فلسطینی ہیلتھ ملٹری کے مطابق پکڑا گیا نوجوان مصطفی برادے ہے اور وہ القروب مہاجر کیمپ کا رہائشی ہے۔ یاد رہے اکتوبر سے جاری پرتشدد واقعات‘ حملوں میں 215 فلسطینی شہید‘ 34 اسرائیلی‘ 12 امریکی مارے جا چکے ہیں۔ ادھر مغربی کنارے کے شمالی علاقے قباطیہ میں اسرائیلی حکام نے بلدوزر سے حملہ کے الزام میں ایک فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا جس کیب عد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور فائرنگ کر دی۔ 6 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ادھر اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی بلال کی بھوک ہڑتال 35 ویں روز جاری‘ حالت تشویشناک ہو گئی۔ اس کی رہائی کیلئے عوامی محاذ کا امیر کارکنوں نے بھی بھوک ہڑتال کر دی۔ صہیونی کمانڈوز جیل میں فلسطینیوں پر تشدد کرتے ہیں۔ اسرائیلی مقامی عدالت نے نوجوان فلسطینی صحافی ادیب برکات کو 3 ماہ کیلئے انتظامی حراست کی سزا کا حکم سنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن